پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہائوس میں عید سادگی سے منائی گئی

صدر پی ایس پی انیس قائم خانی اور دیگر رہنمائوں نے پارٹی ذمہ داران، کارکنان و عوام سے عید ملی

بدھ 28 جون 2017 12:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہائوس میں عید سادگی سے منائی گئی۔ عید کے دوسرے روز پاکستان ہائوس میں صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون، سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر، انیس ایڈووکیٹ اور دیگر رہنمائوں نے پارٹی ذمہ داران، کارکنان و عوام سے عید ملی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سانحہ بہاولپور میں جاں بحق اور کوئٹہ، کراچی پارا چنار دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے بلندی دراجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔