صدر آزاد جموں مسعود احمد خان کی امریکہ کی جانب سے حزب المجاہدین کے سربراہ سیّد صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی مذمت

بدھ 28 جون 2017 12:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود احمد خان نے امریکہ کی جانب سے حزب المجاہدین کے سربراہ سیّد صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مسعود خان نے کہا کہ حزب المجاہدین کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، تنظیم صرف اور صرف مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے سرگرم ہے۔

(جاری ہے)

حزب المجاہدین نے کشمیر کے باہر کبھی کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی اس کا کسی دہشت گرد گروپ سے کوئی تعلق رہا ہے۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ ٹرمپ مودی گٹھ جوڑ عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ثابت ہو گا۔ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکہ دیا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ ہونے کے باوجود ہماری قربانیوں کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی قابض بھارتی فوج کر رہی ہے۔ امریکہ کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی کو نظر انداز کر کے آزادی پسندوں کو دہشت گرد قرار دینا عالمی انسانی اور جمہوری اقدار کے منافی ہے

متعلقہ عنوان :