سیکیورٹی فورسز نے عید پر کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

ایف سی نے کوئٹہ سکے سبزل روڈ کے قریب نصب دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا‘ آئی ایس پی آر

بدھ 28 جون 2017 12:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) ایف سی بلوچستان نے کوئٹہ میں سبزل روڈ کے قریب نصب دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا کر عید پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ایف سی بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ کے قریب دھماکا خیز مواد برآمد کیا اور ناکارہ بنا کر عید پردہشتگردوں کی جانب سے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ خاک میں ملا دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد عید کے دنوں میں کوئٹہ میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے تاہم دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا گیا ہے ، کارروائی کے دوران کسی دہشتگردکی گرفتاری کے بارے تاحال نہیں بتایا گیا۔ دھماکا خیز واد عید کی تقریبات کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا۔