ْسکھر،جیکب آباد میں بارش‘200فیڈرز ٹرپ‘ بجلی کی فراہمی معطل‘ عید پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 28 جون 2017 12:00

سکھر/جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) سکھر اورجیکب آباداور اس کے گردونواح میں بارش کے باعث 200سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سکھر اور جیکب آباد اور اس کے گردو نواح میں گرمی کے ماروں کو قرارتو آگیا لیکن بجلی کی عدم فراہمی نے انہیں دوسری مشکلات میں پھنسا دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں لانے والا نیا نظام سندھ میں داخل ہوگیا، سکھر میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور کم ہو گیا۔سندھ میں داخل ہونے والے بارشوں کے نئے نظام کی موجودگی کراچی والوں کے لئے بھی خوشی کاپیام لاسکتی ہے کیوں کہ محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے باسیوں کو بھی بارش کا سامنا کرنے کی خبر سنا دی۔

متعلقہ عنوان :