سیکیورٹی فورسز کو امن کے دشمنوں کیخلاف جاری آپریشن ردالفساد میں بڑی کامیابی

بی ایل اے کمانڈر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئیے ‘ آئی ایس پی آر

بدھ 28 جون 2017 12:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) آپریشن ضرب عضب کے بعد ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس دوران نہ صرف دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے بلکہ انکے ٹھکانے بھی تباہ کیے جا رہے ہیں۔ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے اہم کمانڈر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کے مطابق (بلوچستان لبریشن ا?رمی )بی ایل اے کے اہم رہنما عبدالرسول عرف استار نے ساتھیوں سمیت سرنڈر کر دیا اور قومی دھارے میں شامل ہو نے کا اعلان کیا ہے۔ عبدالرسول عرف استاد دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا جو پسنی ، کولانچھ، دشت اور مند میں ساتھیوں کی مدد سے دہشتگردی کی کارروائیاں کرتا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن کے باعث عبدالرسول اور اس کے ساتھیوں کو ہتھیار ڈالنا پڑے جنہوں نے اسلحہ بھی فورسز کے حوالے کر دیا ہے جبکہ اس گروپ کے سرنڈر کرنے سے بلوچستان میں قیام امن میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :