ٹرمپ مودی ملاقات کے بعد وائٹ ہائوس کا پاکستان سے ڈومور کا پھر مطالبہ

ممبئی اور پٹھان کوٹ ملزمان کے خلاف کارروائی ‘پاکستانی سرزمین دیگر ملکوں کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے پر زور

بدھ 28 جون 2017 12:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) ٹرمپ مودی ملاقات کے بعد وائٹ ہائوس نیپاکستان سے پھرڈومورکامطالبہ کیا ہے، وائٹ ہائوس نے پاکستانی سرزمین دیگر ملکوں کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پر بھی زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی ٹرمپ ملاقات کے بعد وائٹ ہائوس کا پاکستان سے ڈومورکامطالبہ سامنے آیا ہے کہ ممبئی اور پٹھان کوٹ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ کا اس حوالے سے موقف سامنے آیا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا عزم واضح رہا ہے،پاکستان نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کے امریکی فیصلے کو بھی ناانصافی قرار دے دیا۔