انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم کا پاک افغان سرحد کا دورہ ،ْ افغان شیلنگ کے متاثرین کو گھروں میں واپسی پر خوش آمدید کہا

بدھ 28 جون 2017 11:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے پاک افغان سرحد کا دورہ کیا اور افغان شیلنگ کے متاثرین کو گھروں میں واپسی پر خوش آمدید کہا اور عید کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف سی افغان شیلنگ سے متاثرہ علاقے قلی لقمان اور جہانگیر گئے اور متاثرہ دیہات کے بچوں میں عید تحائف تقسیم کئے۔ انہوں نے قلی لقمان میں اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :