پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کی پاکستانیوں کی طرف سے بھارتی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

عبدالباسط نے دہلی کی شاہی مسجد فتح پوری میں عیدالفطر کی نماز ادا کی

بدھ 28 جون 2017 11:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے پاکستانیوں کی طرف سے بھارتی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے دہلی کی شاہی مسجد فتح پوری میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ انہوں نے اس موقع پر مسجد فتح پوری میں نمازیوں سے خطاب بھی کیا اور انہیں پاکستانی قوم کی جانب سے عید کی مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :