جڑواں شہروں میں موسم خوشگوار ہونے کے بعد نواحی علاقوں سے شہریوں کی بڑی تعداد کا اسلام آباد، مری اور گلیات کے تفریحی مقامات کا رخ کیا

بدھ 28 جون 2017 11:51

اسلام آباد /راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) عیدالفطر کے دوسرے روز موسم خوشگوار ہونے کے بعد نواحی علاقوں سے شہریوں کی بڑی تعداد نے اسلام آباد، مری اور گلیات کے تفریحی مقامات کا رخ کیا ،ْ نوجوان اپنے دوست احباب اور اہلخانہ کے ہمراہ موسم کا مزہ لینے امڈ آئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ خیبرپختونخوا ، ہزارہ ڈویژن اور دیگر نواحی علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے تفریحی مقامات پر عید گزاری۔

بڑی تعداد میں اسلام آباد سے پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو روانگی کے باوجود شاہراہ کشمیر، مری روڈ اور اسلام آباد سے مری جانے والی دیگر سڑکوں پر سیاحوں کا رش دیکھا گیا۔ مرغزار چڑیا گھر، دامن کوہ، فیصل مسجد اور چلڈرن پارک سمیت دیگر سیر گاہوں پر بھی سیاحوں کا تانتا بندھا رہا۔ مری اور گلیات کے تفریحی مقامات کی بھی رونقیں بحال ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :