آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ملتان گیریژن کا دورہ ،ْ شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

قوم کو اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے، وطن پر جان دینے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ،ْسربراہ پاک فوج

بدھ 28 جون 2017 11:51

ملتان /راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن میں شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی اس موقع پر انہوںنے کہاکہ قوم کو اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے، وطن پر جان دینے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں۔ اس موقع پر کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔