کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا ناانصافی ہے ،ْ پاکستان

پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ،عالمی برادری پاکستان کی قربانیوںکی معترف ہے ،ْ دفتر خارجہ

بدھ 28 جون 2017 11:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا ناانصافی ہے ،ْپاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ،عالمی برادری پاکستان کی قربانیوںکی معترف ہے ،ْ ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے۔

پاکستان کے عوام اور حکومت نے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔عالمی برادری پاکستان کی قربانیوںکی معترف ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری گذشتہ 7دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشتگرد قرار دینا نا انصافی ہے ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں ۔

انسانی حقوق کے اداروں نے مقبوضہ کشمیر میں ان مظالم کو ریکارڈ کیا ہے ۔گذشتہ ایک سال میں بھارتی قابض افواج نے وادی میں مظالم میں اضافہ کیا ، ہزارو ں معصوم کشمریوں کو پیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کر دیا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ خواتین کی آبرو ریزی ، ماورائے عدالت قتل اور کشمیریوں کو ڈھال کے طور پراستعمال کیا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کے گھروں کو تباہ کرنا ، انہیں حبس بے جا میںرکھنا اور بنیادی حق سے محروم رکھنا قابض افواج کے معمول ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیری اپنے مقاصد کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود راردیت کے حصول تک انکی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔