بھارت میں گائے کیلئے ایمبولینس سروس شرو ع کر دی گئی

مئی 2017 میں شروع ہونے والی سروس کو پہلے ہفتے میں ہی سیکڑوں کالز موصول ہوئیں ،ْرپورٹ

بدھ 28 جون 2017 11:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں گائے کیلئے پرائیویٹ ایمبولینس سروس شروع کردی گئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں ریاستی نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد نے حال ہی میں گائیوں کیلئے ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا اس سروس کو حکومتی معاونت تو حاصل ہے تاہم یہ سرکاری فنڈز پر نہیں چلے گی بلکہ ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) اس کا انتظام سنبھالے گی۔

(جاری ہے)

یہ این جی او گائے کے ذبح کے خلاف بھی مہم چلاتی رہی ہے ،ْ اب اس نے ان جانوروں کیلئے ایمبولینس سروس شروع کر دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق مئی 2017 میں شروع ہونے والی سروس کو پہلے ہفتے میں ہی سیکڑوں کالز موصول ہوئیں۔اس ایمبولینس سروس کی گاڑیاں سائرن اور بنیادی سرجری کے سامان سے لیس ہیں۔یاد رہے کہ گائیوں کے ذبح کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں کیس بھی زیرسماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :