وزیراعظم قومی کرکٹ ٹیم کی طرح دوسرے کھیلوں میں ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے بھی انعام کا اعلان کریں ،ْجان شیرخان کی اپیل

بدھ 28 جون 2017 11:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) عالمی چمپئن جان شیرخان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنزٹرافی میں کامیابی حاصل کرنے پر ہر کھلاڑی کو ایک، ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ دوسری کھیلوں کے مقابلوں میں بھی ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات کا اعلان کرے جنہوں نے ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز، سائوتھ ایشین گیمز میں ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے وہ بھی ہمارے قومی ہیروز ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا حکومت کی ذمہ داری میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ کئی کئی سال گزر چکے ہیں ان کھلاڑیوں ابھی تک کوئی حوصلہ افزائی نہیں ہوئی ہے،جس سے کھلاڑیوں میں بے چینی پائی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف خود بھی کھیلوں سے دلچسپی رکھتے ہیں ان کو اپیل کرتا ہوں کہ ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز، سائوتھ ایشین گیمز سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے بھی جلد اعلان کرکے ان کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور حکومت کھلاڑیوں کے لئے ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات کرے تاکہ پاکستان دنیا میں کھیلوں کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہرشخص کی کوشش ہے کہ اس کا بیٹا ڈاکٹر یا انجینئر بننے کیونکہ کھلاڑیوں کو ہمارے ملک میں وہ مقام حاصل نہیں ہے جو بیرون ملک میں ہوتا ہے

متعلقہ عنوان :