ٹرمپ مودی ملاقات پر کشمیریوں کا وائٹ ہائوس کے باہر مظاہرہ

کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے لیے مودی سرکار پر دبائو ڈالا جائے ،ْمظاہرین کا مطالبہ

بدھ 28 جون 2017 11:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ملاقات کے موقع پر بڑی تعداد میں کشمیریوں نے وائٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

کشمیری مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا۔مظاہرین نے اپیل کی کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کے لیے مودی سرکار پر دبائو ڈالا جائے۔

متعلقہ عنوان :