بھارتی فوج کی عید کے اجتماعات پر فائرنگ، متعدد کشمیری زخمی ،ْحریت قیادت نظر بند ،ْ نماز عید کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی
مظاہرین نے پاکستانی پرچم لہرائے اور بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ سمیت کئی رہنمائوںکو گھروں اور کو تھانے میں نظر بندکر دیاگیا عالمی متنازع کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف اپنا کردار ادا کرے ،ْ سید علی گیلانی ،ْ میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کا مطالبہ
بدھ 28 جون 2017 11:51
(جاری ہے)
بھارتی فورسز کی فائرنگ سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں بھی ہوئیں حریت رہنما عمر عادل ڈار اور قاضی یاسر سری نگر اور اسلام آباد میں ہونے والے مظاہروں کی قیادت کررہے تھے جبکہ کشمیر کی بھارتی انتظامیہ نے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ اور دیگر کو ان کے گھروں اور دیگر کو تھانے میں نظر بند کررکھا ہے اور انھیں نماز عید کی ادائیگی کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔
علاوہ ازیں سید علی گیلانی، عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے سری نگر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ متنازع کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ لہر میں درجنوں کشمیریوں کی ہلاکتوں کے باعث عید کے موقع پر بھی وادء کی فضا سوگوار رہی اور نماز عید کے بعد کشمیر کی آزادی و بھارتی قبضے کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ادھر پلوامہ کے علاقے میں برہان وانی اور دیگر حریت پسند کمانڈروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کے پوسٹرز چسپاں کیے گئے، جنہیں دیکھ کر قابض افواج میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.