مہرالنساء وی لب یو کی کامیڈی کا جادو چل گیا ،ْ ملک بھر میں عید کے شو ہائوس فل رہے

بدھ 28 جون 2017 11:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) مہرالنساء وی لب یو کی کامیڈی کا جادو چل گیا، ملک بھر میں عید کے شو ہائوس فل رہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سپر ہٹ گانے ،ْ مہنگا ترین سیٹ اور زبردست کامیڈی نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے ،ْذرائع کے مطابق فلم نے پہلے ہی ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ۔

(جاری ہے)

فلم کے ہیرو دانش تیمور اس سے قبل بھی بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہو چکے ہیں جبکہ ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی ثناء جاوید کی یہ پہلی فلم ہے۔فلم میں جاوید شیخ، قوی خان اور نیر اعجاز بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔فلم ’مہرالنسا وی لب یو‘کی کہانی کے ساتھ ہدایت کاری کے فرائض بھی یاسر نواز نے انجام دیئے ہیں ،ْفلم کے گیت معروف فلمی شاعر گلزار نے لکھے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :