پاکستان کی سالمیت اولین ترجیح ہے، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا ،ْسربراہ پاک فضائیہ

بدھ 28 جون 2017 11:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اولین ترجیح ہے، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے عید کا دن آپریشنل بیس پر گزارا اور پائلٹس، ایئر مینز، ٹیکنیشنز اور سویلینز سے ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی قربانیاں دے کر امن قائم کیا ہے، ہمسایہ ممالک پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی بجا ئے اسے ختم کریں۔ پاکستان کی سالمیت اولین ترجیح ہے، کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :