چین کاسرحدی خلاف ورزی پر بھارت سے باقاعدہ احتجاج ،ْ علاقے نکل جانے کاحکم

بھارتی سرحدی گارڈزسکم سے سرحد پار کر کے تبت میں گھس آئے ،ْچینی وزارت خارجہ بھارتی چینل نے دونوں ممالک کے فوجی اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو جاری کی تھی

بدھ 28 جون 2017 11:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) چین نے بھارت سے سرحدی خلاف ورزی پربا قاعدہ احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ بھارتی سرحدی گارڈزسکم سے سرحد پار کر کے تبت میں گھس آئے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین کاعلاقائی خودمختاری پر موقف واضح ہے ،ْامید ہے کہ بھارت سرحدی خلاف ورزی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف اقدامات کریگا۔

(جاری ہے)

چین نے کہا کہ انڈیا کے سرحدی محافظوں نے چینی علاقے میں معمول کی زندگی کو متاثر کیا ہے اور انڈیا سے کہا ہے کہ وہ فوراً ان کے علاقے سے نکل جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی چینل نے دونوں ممالک کے فوجی اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو جاری کی تھی۔کچھ اہلکار کیمرے سے ویڈیو اور تصویریں بھی بنا رہے تھے، تاہم بھارتی چینل نے ویڈیو بنائے جانے کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی

متعلقہ عنوان :