برطانیہ میں نمازعید کے اجتماع پر کار چڑھ دوڑی ،ْتین بچوں سمیت چھ افراد زخمی

ڈرائیور خاتون اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کا جشن منارہی تھیں ،ْ ان سے یہ غلطی سرزد ہوئی ،ْپولیس

بدھ 28 جون 2017 11:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) برطانیہ میں نمازعید کے اجتماع پر کار چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو کاسل میں ویسٹ گیٹ اسپورٹس سینٹر کے باہر ہونے والے نمازعید کے اجتماع میں ایک خاتون اپنی کار لے کر چڑ دوڑیں جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اس واقعہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈرائیور خاتون اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کا جشن منارہی تھیں اور اسی دوران ان سے یہ غلطی سرزد ہوئی۔اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل ڈیرن بیسٹ نے کہا کہ 42 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ ابھی تک پولیس کی تحویل میں ہیں تاہم اس سلسلے میں مزید گرفتاریوں کا کوئی امکان نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ جس کی بنیاد پر ہم اسے دہشتگردی کی واردات کہہ سکیں لیکن یہ انتہائی حساس معاملہ ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے اور اس سلسلے میں وسیع پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس حادثے کے محرکات پتہ چل سکیں۔

متعلقہ عنوان :