بالی ووڈ کے ستاروں نے بھی جم کر میٹھی عید منائی ،ْ سویاں ،ْ شیر خرما اور مزیدار کھانوں سے عید کی خوشیاں دوبالاکیں

بالی وڈ کے سپر اسٹارزنے اپنے تمام چاہنے والوں کو عید مبارک کا پیغام بھی بھجوایا ،ْکئی نے دوستوں کے یہاں دعوتیں اڑائیں

بدھ 28 جون 2017 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) عیدالفطر کے موقع پر بالی ووڈ کے ستاروں نے بھی جم کر میٹھی عید منائی، اور سویاں، شیرخرما اور دیگر مزیدار کھانوں سے عید کی خوشیاں دوبالا کیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان ،ْ عامر خان اور کنگ خان شاہ رخ اور سپراسٹار امیتابھ سے لے کر رشی کپور، انیل کپور سے شاہد کپور، رتھیک روشن سے سشمیتا سین سب نے میٹھی عید جم کر منائی، بالی وڈ کے ان سپر اسٹارزنے اس موقع پر اپنے تمام چاہنے والوں کو عید مبارک کا پیغام بھی بھجوایا۔کئی اسٹارز نے اپنے دوستوں کے یہاں دعوتیں اڑائیں،کسی کو میٹھا شیر خرما یاد آیا ،ْ کسی نے مزیدار بریانی پورے خاندان کے ساتھ کھائی اور عید کو بھرپور انداز میں منایا۔

متعلقہ عنوان :