محبت جیسی کسی چیز پر یقین نہیں ،ْ شادی اصل میں صرف پیسے کی بربادی ہے ،ْ سلمان خان

بدھ 28 جون 2017 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) بالی ووڈ ہیرو سلمان خان نے کہا ہے کہ انہیں محبت جیسی کسی چیز پر یقین نہیں جبکہ شادی اصل میں صرف پیسے کی بربادی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سلمان خان نے شادی اور رشتہ داری سے متعلق بہت سی باتیں کیں اور انہوںنے کہاکہ وہ عشق و محبت جیسی کسی چیز پر یقین ہی نہیں رکھتے بلکہ انہیں ان الفاظ کی وجہ ہی سمجھ میں نہیں آتی۔انہوںنے کہاکہ صحیح معنوں میں اگر کوئی چیز ہے تو وہ ’’ضرورت‘‘ ہے تاہم یہ دیکھنا چاہیے کہ کس کی ضرورت زیادہ ہے۔ایک سوال کے جواب میںسلمان خان نے کہا کہ میں آج بھی وہی سلمان ہوں جو پہلے تھا ،ْرکشے میں سفر اور اب بھی سائیکل چلاتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :