بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کی25 سال مکمل

عید کے روز اپنے گھر کی چھت پر کھڑے ہو کر فینز کو ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار

بدھ 28 جون 2017 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کی25 سال مکمل ہوگئے ،ْ عید پرکنگ خان کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں میڈیا رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی کنگ خان نے عید پر اپنے مداحوں کو مبارک باد دی اورممبئی میں اپنے گھر کی چھت پر کھڑے ہو کر فینز کو ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کنگ خان سفید شلوار قمیض میں ملبوس تھے،چار سال کے ننھے خان ابرام بھی اپنے پاپا کی گود میں تھے ،ْانہوں نے بھی پاپا کی طرح سفید شلوار قمیض پہنا ہوا تھا ،ْیہ عید شاہ رخ کیلئے دوگنی خوشی لائی ہے ،ْبالی ووڈ میں ان کے 25سال مکمل ہو گئے ہیں تاہم انہیں لگتا ہے کہ وقت اس سے زیادہ گزر گیا ،ْشاہ رخ خان نے دور دراز سے آئے اپنے فینز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :