اداکارہ لوئس لنٹن امریکی سیکرٹری خزانہ اسٹیون نے شادی رچالی

شادی کی تقریب واشنگٹن میں ہوئی ،ْ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ شرکت

بدھ 28 جون 2017 11:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) اسکاٹ لینڈ کی اداکارہ لوئس لنٹن اور امریکی سیکرٹری خزانہ اسٹیون نچن رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔شادی کی تقریب واشنگٹن میں ہوئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چون سالہ سابق بینکر نچن کی یہ تیسری شادی ہے جو امریکہ کی انتہائی مہنگی شادی ہے۔

(جاری ہے)

شادی پر 300 ملین ڈالر خرچ ہوئے ،ْ 36 سالہ لنٹن کی ان کے ساتھ دوسری شادی ہے جو ایڈنبرگ میں پیدا ہوئیں۔ اس سے قبل ان کی شادی رونالڈ رچرڈ سے ہوئی تھی۔تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نائب صدر مائیک پنس ،ملانیا ٹرمپ اور ایوانکاسمیت متعدد مشہورشخصیات شریک ہوئیں۔ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تقریب شروع ہونے سے کچھ دیر قبل پہنچے۔ان کی گاڑی بلڈنگ میں سرنگ کے ذریعے داخل ہو ئی۔میلانیا نے گلابی رنگ کا گائون پہنا ہواتھا ،ْخاتونِ اول کے بال کھولے ہو ئے تھے جو ہو امیں لہرارہے تھے جبکہ ایوانکا اور ان کے شوہر مہمانوں کیلئے مخصوص بس کے ذریعے وہاں پہنچے

متعلقہ عنوان :