میرا بیٹا ابراہام انتہائی پرجوش انداز میں میرے پاس آکر عیدی کا مطالبہ کرتا ہے ،ْ بیٹے کو کھلونے کی شکل میں عیدی دینا پسند کرتا ہوں ،ْشاہ رخ خان

بدھ 28 جون 2017 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) بالی ووڈ ادا کارشاہ رخ خان نے کہاہے کہ میرا بیٹا ابراہام انتہائی پرجوش انداز میں میرے پاس آکر عیدی کا مطالبہ کرتا ہے ،ْ بیٹے کو کھلونے کی شکل میں عیدی دینا پسند کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

بالی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق عید کے موقع پر ہر سال کی طرح اس بار بھی شاہ رخ خان نے ممبئی میں عید پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اور اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ ابراہام انتہائی پرجوش انداز میں میرے پاس آکر عیدی کا مطالبہ کرتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ابراہام کیلئے ہر دن عید کا دن ہے کیونکہ اسے لگ بھگ روز ہی نئے کھلونے ملتے ہیں جس کیلئے گھر میں ایک ٹوائے روم بھی ہے۔وہ بیٹے کو کھلونے کی شکل میں عیدی دینا پسند کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :