شیفون کی ساڑھی اور منفی درجہ حرارت میں گانا فلمانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ،ْ ثناء جاوید کی بالی ووڈ میں کام کر نے کی خواہش

پاکستان سے باہر جہاں بھی فلم کی پیشکش ہوئی، کردار پسند آیا اور سکرپٹ اچھا ہوا تو حالات کو دیکھ کر ضرور کام کروں گی ،ْانٹرویو

بدھ 28 جون 2017 11:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) پاکستان کی فلمی صنعت میں پہلی بار جلوہ گر ہونے والی اداکارہ ثنا ء جاوید نے کہا ہے کہ منفی درجہ حرارت میں گانا فلمانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ ایک انٹرویومیں ڈرامے اور فلم میں اداکاری بالکل ہی مختلف ہے انہوںنے بتایا کہ فلم میں میوزک، ڈانس اور گانے ہوتے ہیں ،ْمیں خوش قسمت ہوں کہ پہلی ہی فلم ایسے ڈائریکٹر کے ساتھ ملی جو تجربہ کار ہیں اور جن کی ایک فلم مقبول ہوچکی ہے۔

انہوںنے کہاکہ مہر النساء لب یو میں جتنے بھی اداکار تھے ان سب نے پہلے بھی فلموں میں کام کیا ہوا تھا اس وجہ سے انھیں بڑی سپورٹ ملی۔ثنا ء جاوید نے کہاکہ شیفون کی ساڑھی اور منفی درجہ حرارت میں گانا فلمانا بہت دشوار تھا اور یہ ہر کسی کے بس کی بات بھی نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بننے والی فلموں میں اکثر بالی وڈ کی کسی نہ کسی فلم کی کہانی یا عکسبندی کی نقل کے حوالے سے تنقید بھی ہوتی آئی ہے اس حوالے سے ثنا ء جاوید نے کہاکہ یہ خالص پاکستانی فلم ہے جو چیز سکرپٹ اور ڈائریکٹر کی سوچ میں تھی انھوں نے اس کو ویسا ہی بنایا ہے۔

پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد پچھلے چند سالوں سے ماہرہ خان، صبا قمر، ماروہ حسین، حمیمہ ملک اور میشا شفیع جیسی اداکاراؤں نے بالی وڈ میں قدم رکھے۔ ثناء جاوید کی بھی خواہش ہے کہ وہ اس فہرست میں شامل ہوں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان سے باہر جہاں بھی فلم کی پیشکش ہوئی، کردار پسند آیا اور سکرپٹ اچھا ہوا تو حالات کو دیکھ کر ضرور کام کروں گی۔

ثنا جاویدنے کہاکہ کسی بھی فلم کیلئے ان کا انتخاب کردار کی اہمیت اور یہ دیکھنا ہے کہ کہانی کے کردار کے آس پاس ہے جس کے بعد ڈائریکٹر کا نمبر آتا ہے تاہم دانش تیمور اس سے اتفاق نہیں کرتے، ان کا خیال ہے کہ فلم مجموعی طور پر اچھی ہونی چاہیے کسی کے کردار حاوی ہونے سے فلم میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوںنے کہاکہ بعض اوقات چھوٹے چھوٹے کردار بھی بہت ہٹ ہوجاتے ہیں جس کی واضح مثال انڈین اداکار نواز الدین صدیقی ہیں۔ فلم کا لوگوں کے ساتھ ربط ہونا چاہیے اور یہ ربط کسی کے بھی ذریعے ہو وہی کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :