سی سی پی او کا ڈی آئی جی آپریشنز کے ہمراہ شہر کے مختلف پارکوں اور تفریحی مقامات کا دورہ، حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیا

منگل 27 جون 2017 20:50

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہر کے مختلف پارکوں اور تفریحی مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے گلشن اقبال پارک‘ نیشنل اقبال پارک‘ گلبرگ مین مارکیٹ‘ مین بلیوارڈ و دیگر پارکوں اور تفریحی مقامات کا دورہ کرکے حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے تندہی سے فرائض سرانجام دینے پر مین بلیوارڈ پر گشت کرنیوالے ڈولفن سکواڈ کے چار اہلکاروں کو نقد انعام دیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کا گلشن اقبال پارک پر اچھی ڈیوٹی دینے پر انچارج سکیورٹی سب انسپکٹر کو پانچ ہزار روپے انعام دیا۔لاہور پولیس شہر کے تمام پارکوں اور تفریحی مقامات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار الرٹ ہو کر فرائض سرانجام دے رہے ہیں‘ شام ہوتے ہی پارکوں اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی جاتی ہے‘ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر موثر گشت کر رہے ہیں۔