وزیر اعلیٰ سندھ سے اعلیٰ سرکاری افسران کی ملاقاتیں

منگل 27 جون 2017 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنے آبائی گاؤں واہڑ شریف کے تین روزکا دورہ مکمل کر کے عید الفطر کے دوسرے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے۔منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے سندھ حکومت کے اعلیٰ اور سینئر افسران سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

عید ملنے والوں میں چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ایڈیشنل آئی جی سندھ ثناء اللہ عباسی، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان، سیکریٹری توانائی آغا واصف، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری صنعت رحیم سومرو، سیکریٹری ایس آر پی خالد محمود، لیاقت یونیورسٹی آف میڈٰیکل اینڈ سائنسز کے وائس چانسلر این ای ڈی پروفیسر سروش لودھی اور دیگر اعلیٰ افسران شامل تھے۔

مہمانوں کی تواضح شیر خورمہ، سویاں اور مٹھائیوں سے کی گئی۔ ملاقات میں سانحہ احمد پور شرقیہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس قسم کے واقعات کو روکنے کیلئے سندھ میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :