ویجیلنس ٹیم کا دادو سول ہسپتال کا اچانک دورہ

منگل 27 جون 2017 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کی ویجلنس ٹیم نے دادو سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ عید کے دوسرے روز منگل کو ہسپتال کے دورے کے موقع پر ہسپتال میں غیر مناسب انتظامات پر ایم ایس سول ہسپتال دادو کو ایکسپلنیشن لیٹر جاری کرنے کی سفارش کی۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں غیر مناسب انتظامات کی شکایت موصول ہونے پر ویجلنس ٹیم نے اچانک دورہ کیا۔ ویجلنس ٹیم عید کی تعطیلات میں صوبے کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں کا اچانک دورہ کرتی رہے گی۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے عید کی تعطلیات میں تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے تھے۔