عید الفطر کے دوسرے روز شہریوں کا تفریحٰی مقامات‘ ساحل سمندراور مختلف ہوٹلز و ریسٹورنٹ کا رخ

منگل 27 جون 2017 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) عید الفطر کے دوسرے روز شہریوں نے تفریحٰی مقامات ساحل سمندر اور مختلف ہوٹلز و ریسٹورنٹ کا رخ کیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کراچی کے مختلف ساحل سمندر بشمول سی ویو اور ہاکس بے پر شہریوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا جبکہ لوگوں نے عید کے دوسرے روز کو بہترین انداز میں منانے کے لئے مختلف ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کا رخ کیا۔

شہری سمندر میں نہانے پر پابندی کے باوجود گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے مختلف ساحل سمندر کا رخ کیا اور سمندر میں خوب غوطے لگائے۔ اسی طرح شہریوں نے مختلف ہوٹلز اور ریسورنٹ میں بھی مزے مزے کے کھانے کھاکر لطف اندوز ہوئے۔ تفریح کے علاوہ شہری ملاقات کے لئے اپنے عزیز و اقارب کی رہائش گاہوں پر بھی گئے جس کی وجہ سے بڑی شاہراہوں اور چھوٹی سڑکوں پر بھی ٹریفک کا رش دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

عید کے دوسرے دن بھی بڑوں کی جانب سے جہاں ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا وہیں بچوں کی عیدی مہم بھی جاری ہے۔ عید کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے خواتین کی جانب سے بھی گھروں میں مزے مزے کے پکوانوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ بچوں کی تفریح کے لئے مختلف مقامات پر میلے اور عید فیسٹیول لگائے گئے ہیں جہاں پر جھولوں اور دیگر تفریحی سامان کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء کا بندوبست بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :