پولیس نے پابندی کے باوجود سمندر میں نہانے والے 20 منچلے افراد کو گرفتار کرلیا

منگل 27 جون 2017 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) پولیس نے عید کے موقع پر سمندر میں نہانے والے 20 منچلے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کلفٹن ڈویژن پولیس نے سمندر میں نہانے والے 20 منچلے افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ عید کے موقع پر سمندر میں نہانے والے شہریوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ کلفٹن ڈویژن پولیس نے سی ویو ، کلفٹن اور ہاکس بے پر شہریوں کے سمندر میں نہانے کی پابندی کے بینرز مختلف مقامات پر آویزاں کئے تھے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر کسی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لئے سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی ہوئی ہے ۔ 24 مئی کو جاری ہونے ولے صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سمندر میں نہانے پر 6 ماہ کے لئے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :