خضداراور ڈھاڈر میں روڈ حادثات‘ پندرہ افراد زخمی

منگل 27 جون 2017 20:40

کوئٹہ۔27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) خضدار کے قریب چکو کے مقام پرویگن اور گاڑی کے تصادم کے باعث 13 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ویگن خضدار سے سوراب جارہی تھی۔

(جاری ہے)

حادثہ کے باعث گاڑی الٹ گئی ، تمام زخمیوں کو خضدار ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء ڈھاڈر بائی پاس پر موٹر سائیکل اور کار کے تصادم میں دوافراد گلزار علی اور ذاکر علی زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ سبی میں طبی امداد کے لئے داخل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :