عید الفطر کے دوسرے دن شہریوں نے سیر و تفریح اور مختلف کھانوں کیلئے پارکس اور فوڈ سٹریٹس کا رخ کر لیا

منگل 27 جون 2017 20:00

راولپنڈی۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) عید الفطر کے دوسرے دن شہریوں نے سیر و تفریح اور مختلف کھانوںکیلئے پارکس اور فوڈ سٹریٹس کا رخ کر لیا۔عید کے دوسرے دن شہریوں کی کثیر تعداد پارکوں ، تفریحی مقامات اور فوڈ سٹریٹس میں پہنچ گئی ۔عید کے دوسرے دن بھی موسم خاصا خوشگوار رہا اور صبح کے وقت کئی حصوں میں بارش بھی ہوئی ۔

شہر اور کینٹ سے متعدد فیملیز اور نوجوان دوست گروپوں کی شکل میں مختلف پارکوں میں پہنچ گئی اور شہر کے تمام پارک ایوب نیشنل پارک ،پلے لینڈ ،پبلک پارک شمس آباد ،جناح پارک،چلڈٖرن پارک سیٹلائٹ ٹائون ،واہ گارڈن ،چھتر پارک ،لوہی بھیر وائلڈ لائف پارک ،ٹیکسلا میوزیم اور دیگر تفریحی اور تاریخی مقامات بھر گئے ۔پارکس میں بچے اور بڑے الیکٹرانک جھولوں سے محظوظ ہوتے رہے تاھم بارش کے باعث رواں برس پارکوں میں شہریوں کی کم تعداد دیکھنے میں آئی ۔

(جاری ہے)

کرکٹ سٹیڈیم شمس آباد سے ملحقہ راولپنڈی کی واحد فوڈسٹریٹ سمیت دیگر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس اور چٹ پٹے روایتی کھانوں کے لیے مشہور ریسٹورنٹس میں بھی شہریوں کا خاصا رش دیکھنے میں آیا ۔مختلف پارکس اور ریسٹورنٹس میں موجود فیملیزکے اراکین وحید چوہدری ،ارج وحید،حاجی اقبال ومسز اقبال ،سجاد کھوکھرو مسز ،آصف اقبال و مسز آصف ،اشتیاق کھوکھر و مسز اعجاز حسین و مسز مظہر حسین ،چوہدری محمد ضمیر آف گنگوالہ ،زینب وحید عرف زینی ،جواد بھائی ،ارسلان ،احسن ،گوگی اور دیگرنے بتایاکہ انہوںنے عید کا پہلا دن عزیزوں اور دوست احباب سے ملنے میں گذارا جبکہ دوسرے دن بچوں کے ہمراہ تفریح کی غرض سے پارک کا رخ کیا ۔

پلے لینڈ و ایوب پارک میں موجود بعض شہریوں وقار احمد ،مختار احمد ، خلیل احمد اور دیگر نے شکایت کی کہ پارک میں کئی مقامات پر بجلی کے تار اور کنکشن کھلے ہوئے ہیں جبکہ ٹوٹی لائٹس سے لٹکتی تاریں بھی خطرناک ہیں ۔شہریوں نے شکایت کی کہ قبل ازیں موسم برسات میں کرنٹ لگنے کے کئی واقعات بھی رونماء ہو چکے ہیں تاہم پارکوں کی انتظامیہ محض کمائی میں مصروف ہے ۔

اسی طرح کی شکایات جناح پارک اور پبلک پارک شمس آباد اور دیگر پارکس سے بھی ملیں تاہم کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔سیر و تفریح کی غرض سے ایک پارک میں فیملی کے ہمراہ آئی ہوئی ماہر تعلیم ارج وحید چوہدری نے کہا کہ بارش کی وجہ سے پارکس میں مکمل انجوائے نہیں کیا جا سکا تاھم اس کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد عید کا لطف دوبالا کرنے کے لیے پارکوں میں آئی ۔

متعلقہ عنوان :