عید کے دوسرے روز چڑیا گھر میں شہریوں کا رش، زوسفاری تک مفت شٹل سروس بھی چلائی گئی

منگل 27 جون 2017 19:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) عید کے دوسرے روز چڑیا گھر میں شہریوں کا رش، زوسفاری تک مفت شٹل سروس بھی چلائی گئی، بچوں نے بڑوں کیساتھ مل کر خوب انجوائے کیا۔ عید کے دوسرے روز چڑیا گھر میں لوگ جوق درجوق آتے رہے۔ جانوروں کی شرارتیں، پرندوں کی آوازیں اور بچوں کی اٴْچھل کود سے رونقیں دوبالا ہوگئیں۔ بچوں نے اونٹ کی سواری کی اور سانپ گھربھی دیکھا۔

(جاری ہے)

سوزی سے مانوس بچے ہاتھی گھر کا خالی صحن دیکھتے اور آگے بڑھتے رہے۔چڑیا گھر انتظامیہ کا کہناہے کہ 60 ہزار سے زائد لوگوں کی آمد متوقع ہے لیکن سوزی کو بے حد یاد کر رہے ہیں۔ انتظامیہ نے چڑیا گھر سے زوسفاری تک فری شٹل سروس بھی چلائی تاکہ لوگ سستی تفریح حاصل کرسکیں۔ویسے تو ہر چھٹی کے دن چڑیا گھر میں لوگوں کارش ہوتا ہے مگرعید پر یہ تعداد بڑھ جاتی ہے جو چڑیا گھر انتظامیہ کی آمدن میں اضافے کا سبب ہے۔

متعلقہ عنوان :