پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کاجناح ہسپتال کا دورہ

منگل 27 جون 2017 19:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور آئل ٹینکر حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف مارشل سہیل امان نے جناح ہسپتال میں سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی، ایئر چیف نے زخمیوں کے ورثاء سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ زخمیوں اور ان کے ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فضائیہ آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کی امداد آپ تک پہنچانے کو یقینی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :