جمرود میں خاصہ دار اہلکار کو بے دردی سے قتل کردیاگیا

منگل 27 جون 2017 19:10

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پولیٹیکل انتظامیہ کے ایک خاصہ دار اہلکار کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خاصہ دار اہلکار مہران خان ولد سکندر خان گذشتہ ہفتے کی رات ڈیوٹی کے بعد اپنے گھرواقع ٹیڈی بازار جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد اس کی تلاش جاری تھی تاہم گذشتہ روز اس کی لاش جمرود بازار کے نواح میں خرکی آباد خوڑ سے ملی ۔قتل ہونے کی فوری طور پر وجہ سامنے نہیں آئی۔انتظامیہ نے ضروری لوازمات کے بعد مقتول خاصہ دار کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا ہے جبکہ نامعلوم قاتلوں کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :