جیب حادثہ میں جاں بحق ایم پی اے رشادخان کے چچاشاہدخان سپردخاک

منگل 27 جون 2017 19:10

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) شانگلہ دندئی میں جیب کو حادثہ ،مسلم لیگ (ن)کے رکن صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان کے چچا اورتحصیل ناظم محمدطاہر کے بھائی محمد شاہد خان جاں بحق ہوگئے ۔مرحوم کو منگل کو میرہ میں نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر اوروزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام ،رکن صوبائی اسمبلی زرگل خان ، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرحاجی سیدفرین،حاجی سدیدالرحمن،جمعیت علماء اسلام کے سنیٹر مولانا راحت حسین، سابق اور موجودہ اراکین صوبائی وقومی اسمبلی ، سیاسی وسماجی رہنمائوں ، صحافی، بلدیاتی کونسلروں سمیت زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحوم محمد شاہد خان سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطان شام خان،سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی ظاہر شاہ کے بھائی تھے جبکہ رکن ضلع کونسل حیات خان ،ایس ڈی او واپڈا فہیم خان کے چچاز تھے ۔ مرحوم عید کے روز اپنے بھائی تحصیل ناظم الپوری محمد طاہر خان کے ہمراہ دندئی کے بالائی علاقے میں مسلم لیگ (ن)کے مقامی رہنماء کی نماز جنازہ کے بعد واپس گھر آرہے تھے کہ لنک روڈ سے گاڑی نیچے گر کر شاہراہ قراقرم پر اگری جس میں شاہد شدید زخمی ہوئے، محمد شاہد کو فوری طور پر ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

اپنے تعزیاتی پیغام میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے محمد شاہدخان کو شاندار الفاظ میں خراج خراج عقیدت پیش کی انہوں نے کہا کہ وہ انتہائی خوش اخلاق اور خداترس انسان تھے ان کے خدمات کو ہمیشہ کیلئے یا درکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :