پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ موسم کی خرابی کے باعث پارا چنار نہ جا سکے، موسم صاف ہوتے ہی پارا چنار جائیں گے، آئی ایس پی آر

منگل 27 جون 2017 18:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ موسم کی خرابی کے باعث پارا چنار نہ جا سکے، موسم صاف ہوتے ہی پارا چنار جائیں گے۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو عید کا دوسرا دن پارا چنار میں گزارنا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث پارا چنار نہ جا سکے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث پارا چنار نہ پہنچ سکا۔ آرمی چیف موسم صاف ہونے کے بعد جلد پارا چنار جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق عسکری حکام پارا چنار واقعہ کے متاثرہ خاندانوں اور مقامی عمائدین سے رابطہ میں ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم سب مسلمان اور پاکستانی کی حیثیت سے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی طرف سے فرقہ واریت کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔