شام ڈھلتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد تفریحی مقامات پر پہنچ گئی،ٹریفک جام

منگل 27 جون 2017 18:20

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) ملتان میں عید کے مو قع پر لوگوں نے شام کے وقت مختلف تفریحی مقامات اورہوٹلوں کا رخ کیا۔شہریوں کی بڑی تعداد گرمی سے بچنے کیلئے شام کے وقت دریائے چناب پر ہیڈ محمد والا پہنچ گئے۔ہیڈ محمدو الا پر پولیس کی نفری تعینات تھی تاکہ لوگوں کو دریاکی طرف جانے سے روکا جاسکے۔اس کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد جھیل چمن زار عسکری ،شاہ شمس پارک،قلعہ قاسم باغ اورجناح پارک سمیت دیگر تفریحی مقامات پر بھی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

عید کے دونوں دنوں میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے رات کے وقت ہوٹلوں کا رخ کیا اور مختلف ہوٹلوں میں لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش بھی نہیں رہی۔شہر کی سڑکوں پر دن بھر رہنے والی ویرانی مغرب کے بعد ختم ہوگئی اورمختلف علاقوںمیں ٹریفک جام ہوگئی۔خاص طورپر نواں شہر،ڈیرہ اڈا،گلگشت کالونی اور کینٹ کے علاقوں میں مختلف مقامات پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پرموجودتھے۔کئی سڑکوں کوون وے کردیاگیا اور کئی مقامات پررکاوٹیں لگا کر ٹریفک کاداخلہ روک دیاگیا۔پولیس اہلکار رات گئے تک شہر میں ٹریفک رواں رکھنے کے لئے سرگرم رہے۔

متعلقہ عنوان :