ملتان میں عید کے موقع پر گرمی اور حبس، شہری دن بھر گھروں میں دبکے رہے

منگل 27 جون 2017 18:20

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) ملتان کی عید اس مرتبہ گرم ترین عیدوں میں سے ایک تھی۔عید کے پہلے اور دوسرے روز ملتان میںشدید گرمی اور حبس رہا۔ دن کے وقت سڑکیں سنسان رہیں تاہم رات کے بعد لوگ عزیز واقارب سے ملنے کیلئے اپنے گھروں سے نکل آئے۔عید کے پہل روز صبح سے شام تک مسلسل حبس کی کیفیت رہی جبکہ دوسرے روز صبح گہر ے بال آئے اور ٹھنڈی ہوا چلی لیکن 9بجے کے بعد پھر سے گرمی اور حبس کی وہی کیفیت ہوگئی۔

پہلے روز سورج دن بھر چمکتا رہا تاہم دوسرے روز دھوپ اس تسلسل کے ساتھ نہیں نکلی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو ملتان کادرجہ حرارت42.2 سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیاجبکہ منگل کے روز درجہ حرار ت 39.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہا۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اوراس کے گردونواح میں مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہے گا جبکہ گردآلودہوائوں کے چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز منگل ملتان کادرجہ حرارت زیادہ سے زیادہ39.3اور کم سے کم30.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ہوا میں نمی کاتناسب صبح آٹھ بجے 63فیصد اورشام پانچ بجے 54فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :