ممتاز ادیب محقق مقصود چغتائی کی کتاب ’’قلم کا مزدور‘‘ کی تقریب رونمائی یکم جولائی کو ہوگی

منگل 27 جون 2017 18:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء)بزم وارث شاہ ؒ پاکستان کے زیر اہتمام ممتاز ادیب محقق ، نقاد اور سفر نامہ نگار مقصود چغتائی کی نئی کتاب ’’قلم کا مزدور‘‘ کی تقریب رونمائی اور عید ملن محفل مشاعرہ یکم جولائی کو قائداعظم لابرئیری میں منعقد ہو گا جس کی صدارت ممتاز شاعرہ شگفتہ غزل ہاشمی کریں گی جبکہ امیرجماعت اسلامی سراج الحق مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممتاز شاعرہ ایم زیڈ کنول، محمد اسلم بھٹی ، راحت علی جعفری، سید خالد یزدانی، مجیب الرحمن شامی، ڈاکٹر مغیث الدین شیخ،محمد فاروق چوہان ، علامہ عبدالستار عاصم، مظہر جعفری، ڈاکٹر انجم ضیاء، ڈاکٹر فائزہ لطیف، ممتاز مزدور لیڈر حاجی سعید آرائیں، عطیہ سلیم، غلام صابر ذکی، ممتاز ادیبہ نسیم اختر و دیگر شخصیات بھی شرکت کریں گے۔