سانحہ احمد پورشرقیہ،برن یونٹ ملتان میں جاں بحق ہو نیوالے افراد کی تعداد15ہوگئی

منگل 27 جون 2017 16:20

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) نشترہسپتال کے برن یونٹ میںسانحہ احمد پورشرقیہ کے 59زخمیوں میں سے اب تک جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 15ہوگئی ہے۔ان میں سے تین افراد نامعلوم ہیں۔ان کی عمریں 15اور16سال کے درمیان ہیں۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے دیگر افراد میں مبشراقبال ولد ناصر اقبال عمر13سال،الطاف ولدعزیزعمر6سال،وقت علی ولد راحیل عمر10سال،ممتاز ولد عبدالحمید عمر26سال،نعیم حسین ولد غلام حسین عمر15سال شامل ہیں۔ریسکیو1122ذرائع کے مطابق میتوں کی شناخت نہیں ہوسکی انہیں فوری طورپر بہاول وکٹوریہ ہسپتال بھیج دیاگیا ہے تاکہ وہاں ان کی شناخت کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :