پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا جناح ہسپتال کا دورہ ، سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت

منگل 27 جون 2017 16:10

لاہور ۔ 27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل نے جناح ہسپتال میں زیر علاج سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کے ورثاء سے یکجہتی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ سربراہ پاک فضائیہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل نے ورثاء سے گفتگو کے دوران کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فضائیہ آ پ کے ساتھ کھڑی ہے اور پاک فضائیہ زخمیوں کو ہر قسم کی امداد پہنچانے کو یقینی بنائے گی۔