وزیر اعظم محمد نواز شریف کا چین کی حکومت اور عوام سے لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات پر گہری ہمدردی کا اظہار

منگل 27 جون 2017 16:00

اسلام آباد ۔ 27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چین کی حکومت اور عوام سے لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو چینی وزیر اعظم لی کی گیانگ کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ چین میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی کا سن کر انہیں گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے تودے گرنے کے متاثرین اور ان کے خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :