پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ،عالمی برادری پاکستان کی قربانیوںکی معترف ہے ،کشمیری گذشتہ 7دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں،کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا ناانصافی ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

منگل 27 جون 2017 15:40

اسلام آباد ۔ 27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ،عالمی برادری پاکستان کی قربانیوںکی معترف ہے ،کشمیری گذشتہ 7دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں،کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا ناانصافی ہے ۔

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے۔ پاکستان کے عوام اور حکومت نے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔عالمی برادری پاکستان کی قربانیوںکی معترف ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری گذشتہ 7دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشتگرد قرار دینا نا انصافی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں ۔ انسانی حقوق کے اداروں نے مقبوضہ کشمیر میں ان مظالم کو ریکارڈ کیا ہے ۔گذشتہ ایک سال میں بھارتی قابض افواج نے وادی میں مظالم میں اضافہ کیا ، ہزارو ں معصوم کشمریوں کو پیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کر دیا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ خواتین کی آبرو ریزی ، ماورائے عدالت قتل اور کشمیریوں کو ڈھال کے طور پراستعمال کیا گیا ۔

ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کے گھروں کو تباہ کرنا ، انہیں حبس بے جا میںرکھنا اور بنیادی حق سے محروم رکھنا قابض افواج کے معمول ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیری اپنے مقاصد کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود راردیت کے حصول تک انکی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔