کراچی میں 2200 میگاواٹ صلاحیت کے دو ایٹمی بجلی منصوبوں پر کام جاری ہے

پیر 26 جون 2017 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء) کراچی میں 2200 میگاواٹ صلاحیت کے دو ایٹمی بجلی منصوبوں پر کام جاری ہے۔بجلی کے یہ منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل کئے جارہے ہیں جن پر نو ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ اگلے سال کے آخر تک یہ بجلی گھر پیداوار شروع کردینگے۔اسی طرح کراچی میں پورٹ قاسم پر کوئلے سے چلنے والے ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ صلاحیت کے بجلی گھر اور تھرکول فیلڈ میں بھی کوئلے سے چلنے والے ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ کے بجلی گھر پر کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :