سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سیئول میں روسی پارلیمان کے سپیکر ویشو شلاووالیڈین سے ملاقات

پیر 26 جون 2017 22:10

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیئول میں روسی پارلیمان کے سپیکر ویشو شلاووالیڈین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیئول میں روسی ہم منصب ویشو شلاووالیڈین سے سے ملاقات کیا ۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے روسی پارلیمان کے سپیکر ویشو شلاووالیڈین کو باضابطہ پاکستان کے دورہ کی دعوت دی ۔روسی پارلیمان کے سپیکر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت قبول کر لی ۔رواں سال کے آخر میں روسی پارلیمان کے سپیکر ویشو شلاووالیڈین کا دورہ پاکستان متوقع ہے ۔