پارا چنارکے دو خود کش دھماکوں میںجاں بحق ہونے والوں کی تعداد 72 ہو گئی

سوگ میں تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہے

پیر 26 جون 2017 19:00

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء)پاراچنار میں جمعتہ الوداع کے دن ہونے والے دو خود کش دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 72ہوگئی ہے،دھماکوں سے ہلاکتوں کے سوگ میں پارا چنار میں تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند ہیںجبکہ ایجنسی میں نماز عید کے علاوہ عید کی مناسبت سے کوئی سرگرمی یا تقریب دیکھنے میں نہیں آئی، قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ پاراچنار میں بیشتر مقامات ریڈ زون قرار دیئے جانے اور پاراچنار کے اطراف میں فول پروف سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آوروں کا شہر میں داخل ہوکر دھماکے کرنا پولیٹیکل انتظامیہ اور فورسز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

طوری بنگش قبائل نے ریڈ زون فوری طورختم کرنے اور علاقے میں کرم ملیشیاء کو واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔