نشترہسپتال برن یونٹ میں زیرعلاج مزید 11زخمی دم تو ڑگئے،4 کی شناخت نہیں ہوسکی

پیر 26 جون 2017 18:00

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء) نشترہسپتال کے برن یونٹ میں احمد پور شرقیہ حادثے کے زیرعلاج زخمیوں میں سے مزید 11افراددم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والی10 افراد کی عمریں 14سال ہیں اوران میں سے چار کی شناخت نہیں ہوسکی۔دیگر افراد میں اسلم ولد عبدالکریم ،ملازم ولد اللہ وسایا،جمیل احمد ولد اللہ بخش ،شہزاد احمد ولد سعید احمد عمر،قاسم ولد محمد یار،اختر ولد غلام قادرعمر اور ابرار ولد الطاف عمر 10سال شامل ہیں۔