عید الفطر کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کے اضافی وارڈن افسران کی تعیناتیاں

پیر 26 جون 2017 17:30

راولپنڈی۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء) سٹی ٹریفک پولیس نے عید الفطر کے موقعہ پر شہریوں کو ٹریفک کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیئے خصوصی ٹریفک پلان پر عمل درآمد کیا ۔ عید الفطر کے دن مساجد، امام بارگاہوں ، پارکوں ، رش والے پوائنٹس، اہم شاہرائوںاور دیگر مقامات پر بھی وارڈن افسران کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا کر اضافی نفری تعینات کی گئی ۔

ہیلپ لائنزپر خصوصی سکواڈ تشکیل ،ون ویلنگ اور کار سکٹنگ کا کرتب دکھانے والوں کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جبکہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر کالے شیشے،بغیر رجسٹریشن اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھنے اور سخت سے سخت قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ عید الفطر کے بڑے مذہبی تہواراور پرمسرت موقعہ پر شہریوں کو ٹریفک کی ہر ممکن سہولیات فراہمی کے پیش نظر راولپنڈ ی میں خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران وارڈن افسران کی مساجد، امام بارگاہوں ، پارکوں ، رش والے پوائنٹس، اہم شاہرائوںاور دیگر مقامات پر وارڈن افسران کی سپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ سیکیو رٹی کے پیشِ نظر کالے شیشے،بغیر رجسٹریشن اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھی گئی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ون ویلنگ اور کار سکٹنگ کا کرتب دکھانے والوں کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیںجو خصوصی ناکہ بندیوں کے ذریعے ون ویلنگ اور کار سکٹنگ کے خلاف موثر انداز سے کاروائی کی۔

متعلقہ عنوان :