راولپنڈی میں ٹیکسی و رکشا ڈرائیورز نے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا

پیر 26 جون 2017 17:30

راولپنڈی۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء)عیداالفطر کے موقع پر راولپنڈی میں ٹیکسی و رکشا ڈرائیورز نے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور من مانے کرائے وصول کرتے رہے ۔مجموعی طور پر پبلک ٹرانسپورٹ اکا دکا رہی تاہم ٹیکسی ڈرائیوروں نے مسافروں کی مجبوری کا خوب فائدہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

عید کے روز جڑواں شہروں کے مابین اور اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر تھی جس کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں، عزیز و اقارب سے ملنے ملانے کیلئے جانے والوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیوروں نے مسافروں کی کھال ادھیڑی اور معمولی مسافت کے بھی بھاری کرائے وصول کئے۔